Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 5 مارچ کو روزگار پر مابعد بجٹ ویبینار میں شرکت کریں گے


 وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 مارچ کو دوپہر ڈیڑھ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار پر مابعد بجٹ ویبینار میں شرکت کریں گے۔ ویبینار کے اہم موضوعات میں لوگوں میں سرمایہ کاری، معیشت اور جدت طرازی شامل ہیں۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی توجہ کا ایک اہم شعبہ رہا ہے۔ وزیر اعظم کے وژن کی روشنی میں حکومت نے روزگار میں اضافے کو فروغ دینے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ویبینار حکومت، صنعت، تعلیمی اداروں اور شہریوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا تاکہ تبدیلی لانے والے بجٹ اعلانات کو مؤثر نتائج میں تبدیل کرنے میں مدد مل سکے۔ شہریوں کو بااختیار بنانے، معیشت کو مستحکم کرنے اور جدت طرازی کو فروغ دینے پر کلیدی توجہ کے ساتھ،اس  تبادلہ خیال کا مقصد ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں قیادت۔ اور 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کام کرنے والی ایک ہنر مند، صحت مند افرادی قوت پائیدار اور جامع ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

****

(ش ح – ع ا)

U. No. 7809