Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 4 دسمبر کو مہاراشٹر کا دورہ  کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 دسمبر 2023 کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ شام تقریباً 4:15 بجے، وزیر اعظم مہاراشٹر کے سندھو درگ پہنچیں گے اور راج کوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی رونمائی کریں گے۔ بعد ازاں، وزیر اعظم سندھو درگ میں ’نیوی ڈے 2023‘ کے جشن کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم سندھو درگ میں تارکرلی بیچ سے بھارتی بحریہ کے جہازوں، آبدوزوں، طیاروں اور خصوصی افواج کے ذریعہ پیش کی جانے والی فوجی مشق بھی ملاحظہ کریں گے۔

نیوی ڈے ہر سال 4 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ سندھو درگ میں نیوی ڈے 2023 جشن چھترپتی شیواجی مہاراج کے مالامال بحری  ورثے کو خراج عقیدت پیش  کرتا ہے۔ واضح ہو کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی مہر نے بحریہ کے نئے نشان کے لیے ترغیب فراہم کی جسے گذشتہ برس اس وقت اپنایا گیا  جب وزیر اعظم نے اندرونِ ملک تیار اولین طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کو فوج میں شامل  کیا تھا۔

ہر سال، بحریہ کے دن کے موقع پر، بھارتی بحریہ کے جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں اور خصوصی دستوں کے ذریعہ ’آپریشنل مظاہرے‘ منعقد کرنے کی روایت ہے۔  یہ ’آپریشنل مظاہرے‘ لوگوں کو بھارتی بحریہ کی جانب سے کیے گئے کثیر شعبہ جاتی آپریشنوں کے مختلف پہلوؤں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ تقریب عوام کے لیے قومی سلامتی کے تئیں بحریہ کے تعاون کو اجاگر کرتی ہے، ساتھ ہی شہریوں میں بحریہ کےبارے میں بیداری پیدا کرتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1695