Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 31 اگست کو ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 31 اگست 2024 کو صبح 10 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ضلعی عدلیہ کی قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم سپریم کورٹ آف انڈیا کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں ڈاک ٹکٹ اور سکے کی نقاب کشائی کریں گے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس پانچ ورکنگ سیشنز کی میزبانی کرے گی جس میں ضلعی عدلیہ سے متعلق مسائل جیسے کہ بنیادی ڈھانچہ اور انسانی وسائل، سب کے لیے جامع کورٹ روم، عدالتی سلامتی اور عدالتی فلاح و بہبود، کیس انتظام اور عدالتی تربیت پر غور و خوض کیا جائے گا۔

بھارت کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز، قانون و انصاف کے  مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، اٹارنی جنرل آف انڈیا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین بھی افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

ش ح۔ا ک ۔ رب

U:10348