Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 3 جون کو گوا کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کریں  گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 جون کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گوا کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین  کو مڈگاؤں ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے ‘میک ان انڈیا’ اور آتم نر بھر بھارت کے ویژن کو حقیقت بناتے ہوئے ، جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس ممبئی-گوا  روٹ میں رابطے کو بہتر بنائے گی اور علاقے کے لوگوں کو تیز رفتار اور آرام  دہ سفر فراہم کرے گی۔یہ ٹرین ملک میں چلنے والی 19ویں وندے بھارت ٹرین ہوگی۔

یہ ٹرین ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور گوا کے مڈگاؤں اسٹیشن کے درمیان چلے گی۔ یہ سفر تقریباً ساڑھے سات گھنٹے میں طے کیا جائے  گا جس سے دونوں جگہوں کو جوڑنے والی موجودہ تیز رفتار ٹرین کے مقابلے میں سفر کےا وقات  میں تقریباً ایک گھنٹے کی کمی واقع ہو گی۔

ملک میں ہی تیارکی گئی یہ  ٹرین، عالمی معیار کی سہولیات اورکووچ ٹکنالوجی کے ساتھ جدید حفاظتی  خصوصیات سے آراستہ ہے ، مذکورہ ٹرین سے  دونوں ریاستوں میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

***********

 (ش ح ۔ش  م ۔ ع آ)

U -5765