Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 27 دسمبر کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 دسمبر 2023 کو دن میںساڑھے 12بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے متفیدین سے بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

ملک بھر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ہزاروں فائدہ حاصل کرنے والے افراد اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

مورخہ15 نومبر 2023 کو اس کے آغاز کے بعد سے، وزیر اعظم نے پورے ملک میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے  مستفیدین کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کی ہے۔ یہ بات چیت تین بار (30 نومبر، 9 دسمبر اور 16 دسمبر) ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے وارانسی کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران مسلسل دو دنوں (17سے 18 دسمبر) کو وکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ اٹھانے والے افراد سے بذات خود  بات چیت کی ہے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا ملک بھر میں جا ری ہے جس کا مقصد حکومت کی اہم اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں تمام  اہل اور شناخت شدہ  مستفیدین تک پہنچیں۔

*************

ش ح۔م ع   ۔ را

U-2987