وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 جنوری 2024 کو شام 4:30 بجے دہلی کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کریں گے۔
اس پروگرام میں امرت کال کی این سی سی تھیم پر ایک ثقافتی پروگرام شامل ہوگا جس میں امرت پیڑھی کی شراکت اورتفویض اختیارات کی نمائش ہوگی۔ وسودھیوا کٹمبکم کے حقیقی ہندوستانی جذبے میں، 2200 سے زیادہ این سی سی کیڈٹ اور 24 بیرونی ممالک کے نوجوان کیڈٹ اس سال کی ریلی کا حصہ ہوں گے۔
خصوصی مہمانوں کے طور پر، وائبرنٹ گاؤں کے 400 سے زیادہ سرپنچ اور ملک کے مختلف حصوں سے مختلف سیلف ہیلپ گروپوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زیادہ خواتین بھی این سی سی پی ایم ریلی میں شرکت کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
4068