وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 اکتوبر 2023 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔
تقریباً 1:45 بجے، وزیر اعظم ستنا ضلع کے چترکوٹ پہنچیں گے اور شری سدگرو سیوا سنگھ ٹرسٹ کے متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وہ رگھوبیر مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ وہ شری رام سنسکرت مہاودیالیہ کا دورہ کریں؛ آنجہانی شری اروند بھائی مفت لال کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور جانکی کنڈ چکتسالیہ کے نئے ونگ کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم آنجہانی شری اروند بھائی مفت لال کے صد سالہ یوم پیدائش تقریبات کے موقع پر ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ شری سدگرو سیوا سنگھ ٹرسٹ کی بنیاد 1968 میں پرم پوجیہ رنچھوڑ داس جی مہاراج نے رکھی تھی۔ شری اروند بھائی مفت لال، پرم پوجیہ رنچھوڑ داس جی مہاراج سے متاثر تھے اور انہوں نے ٹرسٹ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
شری اروند بھائی مفت لال آزادی کے بعد ہندوستان کے سرکردہ کاروباریوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ملک کی ترقی کی کہانی لکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
چترکوٹ کے دورے کے دوران وزیر اعظم تلسی پیٹھ بھی جائیں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وہ کانچ مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ وہ تلسی پیٹھ کے جگد گرو رامانندا چاریہ کا آشیرواد حاصل کریں گے اور ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ تین کتابوں– ’اشٹادھیائی بھاشیہ‘، ’راماننداچاریہ چریتم‘ اور ’بھگوان شری کرشنا کی راشٹرلیلا‘ کا اجراء کریں گے۔
مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں واقع تلسی پیٹھ ایک اہم مذہبی اور سماجی خدمت کا ادارہ ہے۔ اسے جگد گرو رام بھدراچاریہ نے 1987 میں قائم کیا تھا۔ تلسی پیٹھ ہندو مذہبی ادب کے سرکردہ پبلشرز میں سے ایک ہے۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO. 321