وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اکتوبر 2023 کو مہاراشٹر اور گوا کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم دوپہرایک بجے کے قریب، احمد نگر ضلع کے شرڈی پہنچیں گے، جہاں وہ شری سائی بابا سمادھی مندر میں درشن اور پوجاارچنا کریں گے۔ وہ مندر میں نئے درشن قطار کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریباً 2 بجے، وزیر اعظم نلوندے باندھ کا جل پوجن انجام دیں گے اور باندھ کے نہری نیٹ ورک کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم شرڈی میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ صحت، ریل، سڑک اور تیل اور گیس جیسے شعبوں میں تقریباً 7500 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کاافتتاح کریں گے ، قوم کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
شام تقریباً 06:30 بجے وزیر اعظم گوا پہنچیں گے، جہاں وہ 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم مہاراشٹر میں
شرڈی میں نیا درشن قطار کمپلیکس،جس کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے، ایک جدید ترین عظیم عمارت ہے،جو عقیدت مندوں کے لیے انتظار کی ایک آرام دہ جگہ فراہم کرنے کی غرض سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس عمارت میں کئی ویٹنگ ہال ہیں۔ جن میں مجموعی طور پر دس ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس کمپلیکس میں کلاک روم ، بیت الخلا، بکنگ کاؤنٹر، پرساد کاؤنٹراور معلوماتی مرکز وغیرہ جیسی ایئر کنڈیشنڈ عوامی سہولتوں کاانتظام کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اکتوبر2018 میں اس نئے درشن قطار کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
وزیر اعظم نلوندے باندھ کے بائیں کنارے پرواقع(85 کلومیٹرطویل )نہری نیٹ ورک کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کی بدولت پائپ کے ذریعہ پینے کےپانی کی تقسیم کےنیٹ ورک میں سہولت فراہم کی جائے گی ، جس سے 7 تحصیلوں (6 ضلع احمد نگرمیں اور 1 ضلع ناسک میں) کے 182 گاؤوں مستفید ہوں گے۔ نلوندے باندھ کا تصور پہلی مرتبہ سال 1970 میں پیش کیا گیا تھا۔ اسے تقریباً 5177 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔
عوامی پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ’نمو شیتکاری مہاسنمان ندھی یوجنا‘ کا آغاز کریں گے۔ اس یوجنا کی بدولت ،مہاراشٹر میں پردھان منتری کسان سمّان ندھی یوجنا کے 86 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو ہر سال 6000 روپے کی اضافی رقم فراہم کرکے فائدہ پہنچے گا۔
وزیر اعظم ،احمد نگر سول اسپتال میں آیوش اسپتال، کُردوواڑی-لاتور روڈ ریلوے سیکشن (186 کلومیٹرطویل) ؛ جلگاؤں سے بھوساول کو جوڑنے والی تیسری اور چوتھی ریلوے لائن (24.46 کلومیٹرطویل) کی بجلی کاری ؛این ایچ-166 کے سانگلی سے بورگاؤں سیکشن (پیکیج-I) کو چار لین کا بنانے،انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے منماڈ ٹرمینل کے مقام پر اضافی سہولتوں سمیت متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیر اعظم احمد نگر سول اسپتال میں حاملہ خواتین اور بچوں کے حفظان صحت کے شعبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
پروگرام کے دوران ،وزیر اعظم مستفیدین میں آیوشمان کارڈز اور سوامیتو کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔
وزیر اعظم گوا میں
وزیراعظم کی قیادت میں، ملک میں کھیلوں کے کلچر میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔حکومت کی مسلسل معاونت کے سبب، بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کی کارکردگی میں زبردست بہتری کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کے مقصد سے قومی سطح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئےاور کھیلوں کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرنےکی غرض سے ،ملک میں قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم 26 اکتوبر 2023 کوگوا میں مرگاؤں کے مقام پر پنڈت جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ ان کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے خطاب بھی کریں گے۔
قومی کھیل پہلی مرتبہ گوا میں منعقد ہو رہے ہیں۔یہ کھیل 26 اکتوبر سے 9 نومبر تک منعقد ہوں گے۔ ملک بھر کے 10,000 سے زائد ایتھلیٹس ، 28 مقامات پر کھیلوں کے 43 سے زیادہ زمروں میں حصہ لیں گے۔
***********
ش ح ۔ ع م – م ش
U. No.209