Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 26دسمبر کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں’ویر بال دِوس‘کے تاریخی پروگرام میں حصہ لیں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26دسمبر 2022 کو دوپہر 12:30بجے   میجر دھیان   چند نیشنل  اسٹیڈیم دہلی میں ’ویر بال دِوس‘ کے تاریخی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم تقریبا ً 300        بال کیرتنیوں کے ذریعے کئے جانے والے            ’شبد کیرتن‘ میں شامل ہوں گے۔اس اہم موقع پر وزیر اعظم دہلی میں  تقریبا ً 3ہزار بچوں کے ذریعے مارچ-پاسٹ کوجھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

صاحبزادوں کےمثالی حوصلے کی داستان کے بارے میں شہریوں، خاص طور سے چھوٹے بچوں کو معلومات دینے اور انہیں باخبرکرنے کےلئے پورے ملک میں سرکار انٹرایکٹیو اور شراکت داری پروگرام منعقد کررہی ہے۔اس کوشش نے  ملک بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں مضمون نویسی،  سوال و جواب مقابلہ اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ریلوے اسٹیشنوں، پیٹرول پمپوں، ہوائی اڈوں وغیرہ جیسے عوامی مقامات پر ڈیجیٹل نمائشیں           لگائی جائیں گی۔پورے   ملک میں ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں گے، جن میں اہم شخصیات صاحبزادوں کی قربانی اور ان کی زندگی کی کہانی کے بارے میں بتائیں گے۔

شری گورو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرو کے دن 9  جنوری 2022کووزیر اعظم   نے اعلان کیا تھا کہ 26 دسمبر کو شری گورو گوبند جی کے بیٹوں صاحبزادہ بابا زوراور سنگھ جی اور بابافتح سنگھ جی کی شہادت کو ’ویر بال دِوس‘کے طور پر منایا جائے گا۔

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14338)