وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، 25 دسمبر 2023 کو مہامنا پنڈت مدن موہن مالویا کی پیدائش کی 162ویں سالگرہ کے موقع پر، وگیان بھون میں شام تقریباً ساڑھے چار بجے منعقد ہونے والے پروگرام میں ’پنڈت مدن موہن مالویا کی جمع کردہ تخلیقات ‘ کی 11 جلدوں کی پہلی سیریز کا اجراء کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔
امرت کال میں، وزیر اعظم کا یہ نظریہ رہا ہے کہ وہ اُن مجاہدین آزادی کو مناسب پہچان دیں جنہوں نے قوم کی خدمت میں بہت زیادہ تعاون دیا ہے۔ ’پنڈت مدن موہن مالویا کی جمع کردہ تخلیقات‘ اس سمت میں ایک کوشش ہے۔
11 جلدوں میں دو لسانی (انگریزی اور ہندی) تخلیق، جو تقریباً 4000 صفحات پر مشتمل ہے، پنڈت مدن موہن مالویا کی تحاریر اور تقاریر کا مجموعہ ہے، جنہیں ملک کے کونے کونے سے جمع کیا گیا ہے۔ یہ جلدیں ان کے غیر مطبوعہ خطوط، مضامین اور تقاریر، یادداشتو؛ 1907 میں ان کے ذریعہ شروع ہونے والے ہندی ہفتہ واری ‘ابھیودیہ’ کے ادارتی مضامین؛ ان کے ذریعہ وقتاً فوقتاً لکھے گئے مضامین، پمفلٹ اور کتابچے؛ 1903 اور 1910 کے درمیان آگرہ اور اودھ کے متحدہ صوبوں کی قانون ساز کونسل میں دی گئی تمام تقاریر؛ رائل کمیشن کے سامنے دیے گئے بیانات؛ 1910 اور 1920 کے درمیان امپیریل لیجسلیٹو کونسل میں بل پیش کرنے کے دوران دی گئی تقاریر؛ بنارس ہندو یونیورسٹی کے قیام سے پہلے اور بعد میں لکھے گئے خطوط، مضامین اور تقاریر؛ اور 1923 اور 1925 کے درمیان ان کی لکھی ہوئی ڈائری، پر مشتمل ہیں۔
پنڈت مدن موہن مالویا کے لکھے اور بولے گئے دستاویزات کی تحقیق اور تالیف کا کام مہامنا مالویا مشن نے شروع کیا تھا، یہ ادارہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویا کے نظریات اور اقدار کے فروغ کے لیے وقف ہے۔ نامور صحافی شری رام بہادر رائے کی قیادت میں مشن کی ایک کلی طور پر وقف ٹیم نے زبان اور متن کو تبدیل کیے بغیر پنڈت مدن موہن مالویا کے اصل ادب پر کام کیا ہے۔ ان کتابوں کی اشاعت وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت پبلی کیشنز ڈویژن نے کی ہے۔
بنارس ہندو یونیورسٹی کے نامور بانی پنڈت مدن موہن مالویا جدید ہندوستان کے معماروں میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ انہیں ایک ممتاز عالم اور مجاہد آزادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں میں قومی شعور بیدار کرنے کے لیے بے پناہ کام کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2491