Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 24 ستمبر کو 9 وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے 24 ستمبر 2023 کو دوپہر 12:30 بجے 9 وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کریں گے۔

یہ نئی وندے بھارت ریل گاڑیاں ملک بھر میں کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے اور ریل مسافرین کو اعلیٰ درجے کی سہولتیں فراہم کرانے کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہیں۔ وہ ریل گاڑیاں جن کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا جائے گا، مندرذیل ہیں:

  1. اُدے پور – جے پور وندے بھارت ایکسپریس
  2. ترونیل ویلی – مدورائی- چنئی وندے بھارت ایکسپریس
  3. حیدرآباد – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس
  4. وجے واڑہ- چنئی (رینی گنتا سے ہوتے ہوئے) وندے بھارت ایکسپریس
  5. پٹنہ – ہاوڑا وندے بھارت ایکسپریس
  6. کاسرگوڑ – تروواننت پورم وندے بھارت ایکسپریس
  7. راؤرکیلا- بھوونیشور- پوری وندے بھارت ایکسپریس
  8. رانچی – ہاوڑا وندے بھارت ایکسپریس
  9. جام نگر- احمدآباد وندے بھارت ایکسپریس

یہ 9 ریل گاڑیاں گیارہ ریاستوں، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھراپردیش، کرناٹک، بہار، مغربی بنگال، کیرلا، اُڈیشا، جھارکھنڈ اور گجرات میں کنکٹیویٹی کو تقویت بہم پہنچائیں گی۔

یہ وندے بھارت ریل گاڑیاں اپنے راستوں پر تیز ترین رفتار سے دوڑیں گی اور مسافرین کےصرف ہونے والے وقت میں خاطر خواہ تخفیف کا باعث ثابت ہوں گی۔ فی الحال اسی راستے پر تیز ترین رفتار سے دوڑنے ریل گاڑی  کے مقابلے میں، راؤرکیلا – بھوونیشور – پوری وندے بھارت ایکسپریس اور کاسر گوڑ – ترووننت پورم وندے بھارت ایکسپریس تین گھنٹہ مزید تیز رفتار سے دوڑیں گی؛ حیدرآباد- بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس 2.5 گھنٹہ مزید تیز رفتار سے دوڑے گی؛ ترونیل ویلی – مدورائی- چنئی وندے بھارت ایکسپریس 2 گھنٹہ مزید تیز رفتار سے دوڑے گی؛ رانچی – ہاوڑا وندے بھارت ایکسپریس، پٹنہ – ہاوڑا وندے بھارت ایکسپریس اور جام نگر – احمدآباد وندے بھارت ایکسپریس ایک گھنٹہ مزید تیزرفتار سے دوڑیں گی؛ اور اُدے پور – جے پور وندے بھارت ایکسپریس تقریباً آدھا گھنٹہ مزید تیزرفتار سے دوڑے گی۔

ملک بھر میں اہم مذہبی مقامات کی کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے وزیر اعظم کے خواب سے ہم آہنگ، راؤرکیلا – بھوونیشور – پوری وندے بھارت ایکسپریس اور ترونیل ویلی – مدورائی – چنئی وندے بھارت ایکسپریس  ریل گاڑیاں پوری اور مدورائی کے اہم مذہبی شہروں کو مربوط کریں گی۔ علاوہ ازیں، وجے واڑہ- چنئی وندے بھارت ایکسپریس رینوگنتا روٹ سے ہوتے ہوئے گزرے گی اور تروپتی زائرین کے مرکز تک کنکٹیویٹی فراہم کرائے گی۔

ان وندے بھارت ریل گاڑیوں کا تعارف ملک میں ریل خدمات کے نئے معیار میں ایک نقیب ثابت ہوگا۔ یہ ریل گاڑیاں، جو عالمی درجے کی سہولتوں اور کَوَچ تکنالوجی سمیت جدید حفاظتی انتظامات  سے آراستہ ہیں،  عوام الناس، پیشہ واران، کاروباریوں، طلبا اور سیاحوں کو جدید، تیز رفتار اور آرام دہ نقل و حمل خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گی۔

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9856