حال ہی میں حکومت نے مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا ہے۔ اس کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اور ہندوستان کی زر خیز ثقافت اور ورثے کا جشن مناتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 فروری کو وگیان بھون، نئی دہلی میں تقریباً 4:30 بجے، 98ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ سمیلن 21 سے 23 فروری تک منعقد ہوگا اور اس میں مختلف قسم کے پینل مباحثوں، کتابوں کی نمائشوں، ثقافتی پرفارمنس، اور ممتاز ادبی شخصیات کے ساتھ تعاملی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ سمیلن مراٹھی ادب کی لازوال مطابقت کا جشن منائے گا اور زبان کے تحفظ، ترجمہ، اور ادبی کاموں پر ڈیجیٹلائزیشن کے اثرات سمیت عصری گفتگو میں اس کے کردار کو دریافت کرے گا۔
اکہتر سال بعد قومی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے مراٹھی ادبی اجتماع میں پونے سے دہلی تک کا ایک علامتی ادبی ٹرین کا سفر بھی شامل ہے، جس میں 1,200 شرکا شامل ہیں، جو ادب کے یکجا کرنے والے جذبے کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس میں 2,600 سے زیادہ شاعری کی پیشکش، 50 کتابوں کی رو نمائی، اور 100 بک اسٹال شامل ہوں گے۔ اس میں ملک بھر سے نامور اسکالر، مصنفین، شعرا اور ادب کے شائقین شرکت کریں گے۔
****
ش ح۔ ف ش ع
U: 7402