Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 21 اپریل کوسول سروسز ڈے کے موقع پر ایک  پروگرام سے خطاب کریں گے


17ویں سول سروسز ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 اپریل کو، صبح تقریباً 11 بجے، نئی دہلی کے وگیان بھون میں سرکاری ملازمین سے خطاب کریں گے۔ وہ عوامی انتظامیہ  میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز بھی تفویض کریں گے۔

وزیر اعظم نے ہمیشہ ہندوستان بھر کے سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ شہریوں کے مفاد  کے لیے خود کو وقف کریں، عوامی خدمت کے لیے پرعزم رہیں اور اپنے کام میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں۔ اس سال وزیر اعظم کی جانب  سے سرکاری ملازمین کو اضلاع کی جامع ترقی، توقعاتی بلاکس پروگرام اور اختراع کے زمرے میں 16 ایوارڈز دیے جائیں گے۔ ان ایوارڈس کے ذریعہ عام شہریوں کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں ان کے ذریعہ انجام دیے گئے کاموں کے لیے ان کا اعتراف کیا جائے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:46