وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 اکتوبر 2023 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعےتقریباً 4:30 بجے مہاراشٹر میں511 پرمود مہاجن گرامین کوشلیہ وکاس کیندروں کی شروعات کریں گے۔ یہ کیندر مہاراشٹر کے 34 دیہی اضلاع میں قائم کیے جا رہے ہیں۔
یہ گرامین کوشلیہ وکاس کیندر دیہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ہنر مندی سے متعلق تربیتی پروگرام منعقد کریں گے۔ ہر کیندر کم از کم دو پیشہ ورانہ کورسز میں تقریباً 100 نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا۔ یہ تربیت قومی ہنر مندی کے فروغ سے متعلق کونسل کے تحت منتخب صنعتی شراکت داروں اور ایجنسیوں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔ ان مراکز کے قیام سے علاقے کو زیادہ قابل اور ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کی سمت اہم پیش رفت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
*************
ش ح۔ش م۔م ش
(U-10943)