Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 16 فروری کو دہلی میں بھارت ٹیکس 2025 میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں16 فروری کو، شام تقریباً 4 بجے ، بھارت ٹیکس 2025 تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔

بھارت ٹیکس 2025، جو 14 سے 17 فروری تک بھارت منڈپم میں منعقد کی جا رہی ایک بڑی عالمی تقریب ہے، اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ہے کیونکہ یہ خام مال سے لے کر مکمل طور پر تیار مصنوعات تک ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین کو ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب کراتی ہے۔

بھارت ٹیکس پلیٹ فارم ٹیکسٹائل صنعت کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ جامع تقریب ہے جس میں ایک بڑا ایکسپو شامل ہے جو دو مقامات پر احاطہ کرتا ہے اور ٹیکسٹائل کے پورے ماحولیاتی نظام کی نمائش کرتا ہے۔ اس تقریب کے تحت ایک عالمی سطح کی کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں 70 سے زیادہ کانفرنس سیشنز، گول میز ملاقاتیں، پینل ڈسکشنز، اور ماسٹر کلاسز شامل ہوں گی۔ اس میں ایک نمائش شامل ہوگی جس میں خصوصی اختراع اور اسٹارٹ اپ پویلین بھی ہوں گی۔ اس میں ہیکاتھون پر مبنی اسٹارٹ اپ پچ فیسٹ اور اختراعی میلے ، ٹیک ٹینک اور ڈیزائن چنوتیاں بھی شامل ہوں گی جو سرکردہ سرمایہ کاروں کے ذریعے اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ ​​کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

توقع کی جاتی ہے کہ بھارت ٹیکس 2025 تقریب 120 ممالک کے  پالیسی سازوں اور عالمی سی ای او حضرات، 5000 سے زائد نمائش کنندگان، 6000 بین الاقوامی خریداران اور دیگر دلچسپی رکھنے والے افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرے گی۔ 25 سے زائد سرکردہ عالمی ٹیکسٹائل انجمنیں اور دنیا بھر کے ادارے جن میں بین الاقوامی ٹیکسٹائل مینوفیکچررس فیڈریشن (آئی ٹی ایم ایف)، بین الاقوامی کپاس مشاورتی کمیٹی (آئی سی اے سی)، ای یو آر اے ٹی ای ایکس، ٹیکسٹائل ایکسچینج، امریکی فیشن انڈسٹری ایسو سی ایشن (یو ایس ایف آئی اے) وغیرہ شامل ہیں، بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7102