Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 13؍اکتوبر کو ہماچل پردیش میں اُونا اور چمبا کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13اکتوبرکو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ اُونا میں وزیر اعظم اُونا ہماچل ریلوے اسٹیشن سے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔اس کے بعد ایک عوامی تقریب میں وزیر اعظم آئی آئی آئی ٹی اُنا قوم کو وقف کریں گے اور اُونا میں ہی بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعد ازاں چمبا میں وزیر اعظم دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ہماچل پردیش میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی)-IIIکا آغاز کریں گے۔

اُونا میں وزیر اعظم

وزیر اعظم کے آتم نر بھر بھارت کی کال نے سرکار کی مختلف نئی پہلوں کی حمایت کے توسط سے ملک کو کئی شعبوں میں خود کفیل بنانے کی سمت میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔ ایسا ہی ایک اہم سیکٹر دواسازی کا ہے اور اس سیکٹر میں خود کفالت کے لئے وزیر اعظم اُونا ضلع کے ہرولی میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس سے 1900کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔پارک اے پی آئی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔اس میں تقریباً 10,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہونے کی امید ہے اور20,000سے زیادہ لوگوں کو اس سے روزگار فراہم ہوگا۔ یہ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو بھی بڑھاوا دے گا۔

وزیر اعظم ہندوستانی اطلاعاتی ٹیکنالوجی ادارہ (آئی آئی آئی ٹی)اُونا قوم کو وقف کریں گے۔ اس کا سنگ بنیاد 2017میں وزیر اعظم نے رکھا تھا۔موجود قت میں اس ادارے نے 530 سے زیادہ طلباء زیر تعلیم ہے۔

وزیر اعظم نئی وندے بھارت ایکسپریس کو بھی ہر ی جھنڈی دکھائیں گے۔امب اندورا سے نئی دہلی کے لئے چلنے والی یہ ملک میں شروع کی جانے والی چوتھی وندے بھارت ٹرین ہوگی۔پہلے کے مقابلے میں یہ ایک جدید ایڈیشن ہے، جو بہت ہلکا ہے اور کم مدت میں اعلیٰ رفتار تک پہنچنے میں اہل ہے۔ یہ محض 52سیکنڈمیں 100کلومیٹر؍گھنٹےکی رفتار پکڑ لیتی ہے۔ ٹرین کی شروعات سے خطے میں سیاحت کو بڑھاوا ملنے اور سفرکا ایک آرام دہ اور تیز طریقہ کار مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔

چمبا میں وزیر اعظم

وزیر اعظم  دو ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں-48میگا واٹ کا چھنجو-IIIہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور30میگاواٹ کا دیو تھل چھنجو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان دونوں پروجیکٹوں سے سالانہ 270ملین یونٹ بجلی پیدا ہوگی اور ان پروجیکٹوں سے ہماچل پردیش کو تقریباً 110کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی حاصل ہونے کی امید ہے۔

وزیر اعظم ریاست میں تقریباً 3125کلو میٹر سڑکوں کی جدید کاری کے لئے ہماچل پردیش میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی) کا بھی آغاز کریں گے۔ ریاست کے 15سرحدی اور دور دراز کے بلاکوں میں 440کلو میٹر سڑکوں کی جدید کاری کے لئے مرکزی سرکار نے 420کروڑ روپے سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11332