Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم یکم مارچ کو ’’زراعت اور دیہی خوشحالی‘‘ کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبنار میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم مارچ کو، تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے “زراعت اور دیہی خوشحالی” کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبنار میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

ویبنار کا مقصد اس سال کے بجٹ کے اعلانات کے موثر نفاذ کی حکمت عملی پر مرتکز بحث کے لیے کلیدی شراکت داروں کو اکٹھا کرنا ہے۔ زرعی ترقی اور دیہی خوشحالی پر مضبوطی سے  زور دینے کے ساتھ، یہ سیشن بجٹ کی تصوریت کو قابل عمل نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے تعاون کو فروغ دے گا۔ اس ویبنار میں نجی شعبے کے ماہرین، صنعت کے نمائندے، اور موضوعات کے ماہرین کوششوں کو مربوط کرنے اور مؤثر نفاذ کو آگے بڑھانے کے لیے یکجاں ہوں گے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7681