وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، ڈاکٹر پی کے مشرا، نے ایل جی، دہلی جناب ونئے کمار سکسینہ کے ہمراہ آنے والے جی 20 سربرا ہ اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے دہلی میں متعدد مقامات کا گہرائی سے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
پرنسپل سکریٹری جی 20 سربراہ اجلاس کی تیاریوں سے متعلق رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ اس صلاحیت میں، جائزہ مشق ڈاکٹر پی کے مشرا نے شروع کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایک یادگار سمٹ کی میزبانی کے لیے منصوبہ بندی کے مطابق تمام چیزیں زمین پر موجود ہیں۔ یہ دورہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا کہ سربراہی اجلاس کے لیے آنے والے تمام سربراہان مملکت اور دیگر بین الاقوامی معززین کو اپنے دورے کے دوران ہندوستان کی ثقافت اور عالمی معیار کے تجربے کی جھلک ملے۔
بھارت منڈپم کے ساتھ ساتھ، تقریباً 20 مقامات بشمول راج گھاٹ، سی ہیکساگون – انڈیا گیٹ، ہوائی اڈے کا ٹرمینل 3 اور اس کا وی آئی پی لاؤنج، ایروسٹی ایریا، اہم سڑکوں کے اہم حصوں سمیت دیگر کا پرنسپل سکریٹری نے دورہ کیا اور جائزہ لیا۔
راج گھاٹ کے بیرونی علاقوں اور دہلی کے بڑے مقامات اور گول چکروں کو بھی خوبصورت بنایا گیا ہے ۔ بھارت منڈپم میں ‘شیوا – نٹراج’ کی تنصیب کی گئی ہے۔ تقریباً 20 ٹن وزنی 27 فٹ اونچی نٹراج کی مورتی اشٹ داھتو (آٹھ دھاتیں )سے بنے روایتی کاسٹنگ طریقوں سے تیار کی گئی ہے۔ شیوا نٹراج، لارڈ آف ڈانس، جی 20 صدارت کے وقت، بھارت منڈپم کے سامنے نصب، نٹراج کا سب سے اونچا کانسہ کا آئیکن ہے۔
پرنسپل سکریٹری نے ٹریفک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ متبادل انتظامات کے بارے میں عام لوگوں کو مناسب معلومات فراہم کریں تاکہ انہیں کوئی دقت نہ ہو۔ دہلی ہوائی اڈے پر انتظامات کا بھی خاص طور پر مہمانوں کے استقبال کے لیے کی گئی سہولیات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر مشرا نے ایئرفورس اسٹیشن پالم کے تکنیکی علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں سربراہان مملکت کے ہوائی جہاز پہنچیں گے۔ فضائیہ کے سینئر عہدیداروں نے ڈاکٹر مشرا کو ہوائی جہازوں کی پارکنگ، سربراہان مملکت کے استقبال، لاؤنج اور دیگر سہولیات کے بارے میں بتایا۔ ٹیکنیکل ہوائی اڈے کے علاقے میں ہنگامی طبی سہولیات بھی قائم کی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر، دہلی کی طرف سے ایک بڑے پیمانے پر بیوٹیفیکیشن مہم چلائی گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کا ماحول بہتر ہوا ہے۔ جو ڈھانچے ناکارہ ہو چکے تھے ان کی تزئین و آرائش کر دی گئی ہے۔ صفائی مہم کے علاوہ کئی چشم کشا پانی کے فوارے بھی لگائے گئے ہیں۔ شہر بھر میں بڑی تعداد میں مجسمے اور پوسٹرز لگائے گئے ہیں جو ملک کے تنوع کو ظاہر کرتے ہیں جو مسافروں اور زائرین کے لیے بصری خوشی کے طور پر اُبھرے ہیں۔ اہم مقامات پر جی-20 ممالک کے قومی پرچم آویزاں ہیں اور یہاں تک کہ جی -20 ممالک کے قومی جانوروں کے مجسمے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے عہدیداروں کی ٹیموں کے کام کی تعریف کی۔
عوام کو تکلیف سے بچنے کے لیے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے تمام سینئر افسران کے ساتھ منی بس سے سفر کیا۔ یہ دورہ شام 5 بجے سے 8:30 بجے کے درمیان ہوا۔
جائزہ مشق کے دوران ان کے ساتھ وزیر اعظم کے مشیر جناب امیت کھرے اور جناب ترون کپور، چیف سکریٹری، کمشنر آف پولیس کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔
*************
ش ح۔ ش ت۔ رض
U. No.9145