Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کئے گئے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ تحریک کے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں


بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ تحریک کے آج 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک ایک تبدیلی لانے والی، لوگوں کی طاقت سے چلنے والی پہل بن گئی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حصہ داری نبھائی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ تحریک صنفی تعصب پر قابو پانے اور بچیوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ کم بچوں کی جنسی تناسب والے اضلاع میں بھی تاریخی طور پر  نمایاں بہتری کی اطلاع ملی ہے اور تمام فریق کی ستائش کی جنہوں نے زمینی سطح پر اس تحریک کو متحرک اور فعال بنانے میں اپنا کردار اداکیا ہے۔

 

ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا ہے:

 

‘‘آج بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ تحریک کے 10 سال پورے ہوگئے ہیں۔ پچھلی دہائی کے دوران، اب یہ تحریک ایک تبدیلی لانے والی، لوگوں کی طاقت سے چلنے والی ایک پہل بن گئی ہے اور اس نے اپنی طرف زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت کو راغب کیا ہے۔’’

‘‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ تحریک صنفی تعصبات پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ساتھ ہی اس نے اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لیے بہتر ماحول پیدا کیا ہے کہ بچیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے خوابوں کی حصولیابی کے مواقع میسر ہوں۔’’

‘‘لوگوں اور مختلف کمیونٹی سروس تنظیموں کی انتھک کوششوں کی بدولت،بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ تحریک نے قابل ذکر سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ اور کم بچوں کی جنسی تناسب والے اضلاع نے تاریخی طور پرنمایاں بہتری کی اطلاع دی ہے اور اس سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی مہموں نے صنفی مساوات کی اہمیت سے متعلق گہرا احساس پیدا کیا ہے۔’’

‘‘میں تمام فریقین کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے زمینی سطح پر اس تحریک کو متحرک اور فعال بنایا ہے۔ آئیے ہم اپنی بیٹیوں کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں، ان کی تعلیم وتربیت کو یقینی بنائیں اور ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں وہ بغیر کسی امتیاز کے ترقی کر سکیں۔ ہم ایک ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ تحریک کے ذریعہ آنے والے سالوں میں ہندوستان کی بیٹیوں کے لیے ترویج وترقی کے اور بھی مواقع پیدا کرسکیں ۔’’

*******

ش ح۔م ۔م۔ع۔ م ق ا۔

U NO:5479