Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات

وزیر اعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم نے 15 جولائی، 2023 کو ابو ظہبی میں  وفد کی سطح اور آمنے سامنے کی بات چیت میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نحیان سے ملاقات کی۔

دونوں قائدین نے  تجارت و سرمایہ کاری، فن ٹیک، توانائی، قابل تجدید توانائی، ماحولیاتی اقدام، اعلیٰ تعلیم اور لوگوں کے باہمی تعلقات سمیت دو طرفہ شراکت داری کے مختلف گوشوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی شامل رہے۔

دونوں قائدین نے تین اہم دستاویزوں  کے لین دین کا جائزہ لیا:

سرحد پار لین دین کے لیے مقامی کرنسی (ہندوستانی روپے- اے ای ڈی) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک ڈھانچہ کے قیام  کی خاطر  ریزرو بینک آف انڈیا اور یو اے ای سنٹرل بینک کے درمیان مفاہمت نامہ

ادائیگی اور پیغام رسانی کے نظام کو باہم مربوط کرنے پر دو طرفہ تعاون کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا اور یو اے ای سنٹر بینک کے درمیان مفاہمت نامہ

آئی آئی ٹی دہلی – ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات کے قیام کے منصوبہ  کے لیے ہندوستان کی وزارت تعلیم، ابو ظہبی  کے محکمہ تعلیم و سائنس اور آئی آئی ٹی دہلی کے درمیان مفاہمت نامہ

میٹنگ کے بعد  ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ ماحولیاتی تبدیلی پر بھی ایک الگ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7068