Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی کوریا جمہوریہ کے صدرکے ساتھ میٹنگ

وزیر اعظم کی کوریا جمہوریہ کے صدرکے ساتھ میٹنگ


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی 20 چوٹی اجلاس کے موقع پر کوریا جمہوریہ کے صدر عزت مآب جناب یون سُک یوول سےملاقات کی۔

صدر یون سُک یوول نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے لئے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔انہوں نے چندریان مشن کی کامیابی پر بھی وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔

دونوں لیڈروں نے اس حقیقت کو اُجاگر کیا کہ اس سال دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے۔ دونوں لیڈروں نے تجارت و سرمایہ کاری ، دفاعی پیداوار، سیمی کنڈکٹر اور ای وی بیٹری ٹیکنالوجی سمیت باہمی خصوصی اسٹریٹیجک شراکت داری کے مختلف شعبوں میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دونوں لیڈروں نے مختلف علاقائی و عالمی ایشوز پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9338)