Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی پرگتی کے ذریعے بات چیت


نئی دہلی؍25 اپریل2018،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ سے متعلق آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم پرگتی کے ذریعے 25ویں  میٹنگ کی صدارت کی۔

پرگتی کی 25 میٹنگوں میں 10 لاکھ کروڑ سے زائد  کی کل سرمایہ کاری والے 227 پروجیکٹوں کا مجموعی طورپر جائزہ لیا گیا ہے۔اسی طرح مختلف شعبوں میں عوامی شکایات کے ازالے پر بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے پرگتی کی 25 ملاقاتوں کی تکمیل پر تمام حصے داروں کو مبارکباد ی۔ انہوں نے کہا کہ پرگتی میکنزم  کے نتیجے کے طورپرمرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل بڑھا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہمارے وفاقی ڈھانچے کے لئے پرگتی پہل ایک عظیم مثبت طاقت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رکے ہوئے پروجیکٹوں کے علاوہ پرگتی پلیٹ فارم سے سماجی شعبے کی متعدداسکیموں پر نظر ثانی کرنے اور ان میں بہتری لانے میں بھی مدد ملی ہے۔

آج پرگتی کی 25 ویں میٹنگ میں وزیر اعظم نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق شکایات سے نمٹنے اور انہیں حل کرنے کی سمت میں  ہونے والی پیش رفت پر نظر ثانی کی۔ وزیر اعظم نےشکایات کے تیز رفتار ازالے میں بہتری کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ سابق فوجیوں کے مسائل مختصر ترین وقت میں مثبت طورپر حل کئے جاسکیں۔

وزیر اعظم نے ریلوے ، سڑک، پیٹرولیم، بجلی، کوئلہ، شہری ترقی ،صحت اورخاندانی فلاح و بہبود کے شعبوں میں 10 بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں پر نظر ثانی کی۔یہ پروجیکٹ ہماچل پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، آندھراپردیش، گجرات، مہاراشٹر، آسام، سکم ، مغربی بنگال، بہار، تمل ناڈو اور جھارکھنڈ سمیت متعدد ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے درج فہرست قبائل کے طلباء کی اعلیٰ تعلیم  کے لئے نیشنل فیلو شپ اور اسکالر شپ سے متعلق پروگرام پر بھی نظرثانی کی۔

 

 

 

م ن۔ن ا۔ن ع

U: 2291