Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی ملک التجار جناب ایلون مسک سے ملاقات

وزیر اعظم کی ملک التجار جناب ایلون مسک سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے شہر نیو یارک میں ٹیکنالوجی کے پیشرو ،ملک التجار اور ٹیسلا اِنک . اینڈ اسپیس ایکس کے سی ای او ؛ سی ٹی او کے مالک اور ٹوئیٹر کے چیئر مین ؛بورنگ کمپنی اور ایکس- کورپ  کے بانی ، نیورا لنک اوراوپن اے آئی کے شریک بانی جناب ایلون مسک سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کو قابل رسائی اور کفایتی بنانے کی غرض سے جناب مسک کی کوششوں کی ستائش کی۔وزیر اعظم نے جناب مسک کو برقی موبلیٹی  اور تیزی سے بڑھتے تجارتی خلائی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے بھارت میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

 

***********

ش ح ۔  ع م  – م ش

U. No.6321