ساتھیو،
میں آج آپ سب کو سلام پیش کرنے آیا ہوں، کیونکہ جس بہادری اور شجاعت کے ساتھ لڑائی لڑی ہے، میں نے کچھ دن پہلے بھی کہا تھا کہ جو دلیر اور جانباز ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں وہ بھی ایسے ہی نہیں گئے ہیں۔ آپ سب نے مل کر کرارا جواب بھی دیا ہے۔ شاید آپ زخمی ہیں، اسپتال میں ہیں، اس لیے شاید آپ کو اندازا نہ ہو پائے لیکن 130 کروڑ ہم وطن آپ نے تئیں بہت ہی فخر محسوس کرتے ہیں۔ آپ کی اس ہمت اور بہادری پوری نئی نسل کو تحریک دے رہی ہے اور اس لیے آپ کا یہ عزم اور آپ کی یہ شجاعت اور آپ نے جو کیا ہے، وہ ہماری نوجوان نسل کو ہمارے ہم وطنو ں کو آنے والے لمبے عرصے تک تحریک دیتا رہے گا اور آج جو دنیا کی صورتحال ہے، وہاں جب یہ پیغام جاتا ہے کہ بھارت کے بہادر جوان یہ عزم اور حوصلہ دکھاتے ہیں، ایسی ایسی طاقتوں کے سامنے دکھاتے ہیں تب تو دنیا بھی جاننے کے لئے بڑی بے چین رہتی ہے کہ وہ نوجوان کون ہے، ان کی تربیت کیا ہے، ان کی قربانی کتنی اونچی ہے، ان کا عزم کتنا بلند ہے، آج پوری دنیا آپ کے عزم اور بہادری کا تجزیہ کررہی ہے۔
میں آج صرف اور صرف آپ کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔ آپ کو چھو کر ، آپ کو دیکھ کر ایک اونچی لے کر کے جارہا ہوں، ایک تحریک لے کر جارہا ہوں اور ہمارا بھارت خود کفیل بنے، دنیا کی کسی بھی طاقت کے سامنے نہ جھکیں اور نہ کبھی جھکیں گے۔
یہ بات میں بول پارہا ہوں ، آپ جیسے بہادر اور شجاعت رکھنے والے ساتھیوں کے سبب۔ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جنم دینے والی آپ کی بہادر ماؤوں کو بھی سلام کرتا ہوں، ان خواتین کو جنہوں نے آپ جیسے بہادر یودھاؤں کو جنم دیا۔ آپ کو پالا پوسا اور آپ کی تربیت کی اور ملک کے لئے دے دیاہے، ان ماؤں پر جتنا بھی فخر کیا جائے ، ان کو جتنا سر جھکا سلام کیا جائے، اتنا ہی کم ہے۔
پھر ایک بار ساتھیو، آپ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں، صحت مند ہوجائیں اور پھر سے تعاون کریں، اسی سوچ کے ساتھ آؤ ہم سب مل کر چل پڑیں۔
شکریہ دوستو۔
………………………………………………………
م ن، ح ا، ع ر
04-07-2020
U-3683
Interacting with our brave Jawans, who do everything to protect our nation. https://t.co/704f7Q9Fu4
— Narendra Modi (@narendramodi) July 3, 2020