وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہیروشما میں جی 7 سربراہ کانفرنس کے دوران، 20 مئی 2023 کو جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکراں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔
وزیر اعظم نے 14 جولائی، 2023 کو بیسٹل ڈے پر انہیں معزز مہمان کے طور پر مدعو کرنے کے لیے صدر میکراں کا شکریہ ادا کیا۔
قائدین نے تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون؛ شہری ہوا بازی؛ قابل تجدید ذرائع؛ ثقافت؛ دفاعی شعبے میں باہمی پیداوار اور مینوفیکچرنگ؛ غیر فوجی جوہری تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس پر طمانیت کا اظہار کیا۔ وہ نئے شعبوں میں شراکت داری کی توسیع کرنے پر متفق ہوئے۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے لیے فرانس کی حمایت پر صدر میکراں کا شکریہ ادا کیا۔ لیڈران نے علاقائی ترقی اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5351
PM @narendramodi held a productive meeting with President @EmmanuelMacron of France. The leaders took stock of the entire gamut of India-France bilateral relations. pic.twitter.com/7DuZRlOnbB
— PMO India (@PMOIndia) May 20, 2023