Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات

وزیر اعظم کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت  مآب  ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں، 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، رابطوں، توانائی اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے چابہار پراجیکٹ سمیت انفراسٹرکچر تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ رہنماؤں نے افغانستان سمیت علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے صدر رئیسی کو برکس فیملی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

صدر رئیسی نے چندریان مشن کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور ایران کی برکس رکنیت کے لیے ہندوستان کی حمایت کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

 

U. No.8805