یونان کی صدمحترمہ کیٹرینا سکیلاروپولو نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو دی گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر سے نوازا۔
آرڈر آف آنر 1975 میں قائم کیا گیا تھا۔ دیوی ایتھینا کے سر کو ستارے کے سامنے کی طرف دکھایا گیا ہے جس پر لکھا ہے “صرف حق پرستوں کو ہی عزت دی جائے”۔
گرانڈ کراس آف دی آرڈر آف آنر یونان کے صدر کی طرف سے ان وزرائے اعظم اور نامور شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ممتاز مقام کی وجہ سے یونان کے قد کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
اقتباس میں کہا گیا ہے- “وزیراعظم نریندر مودی کی شخصیت میں، ہندوستان کے دوست لوگوں کو ایک اعزاز دیا جاتا ہے۔”
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے، ’’ اس دورے کے موقع پر، یونانی ریاست ہندوستان کے وزیر اعظم کو اعزاز دیتی ہے، ایک ایسے سیاست داں جنہوں نے انتھک محنت سے اپنے ملک کی عالمی رسائی کو فروغ دیا ہے اور جو ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے منظم طریقے سے کام کرتے ہیں، اور جرات مندانہ اصلاحات کرتے ہیں۔ ایک ایسے سیاستداں جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کو بین الاقوامی سرگرمیوں کی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔
باہمی دلچسپی کے شعبوں میں یونان-ہندوستان دوستی کے اسٹریٹجک فروغ میں وزیراعظم جناب مودی کی فیصلہ کن شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے یونان کی صدر محترمہ کیٹرینا ساکیلاروپولو، حکومت اور یونان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور ایکس X) (پر پوسٹ کیا۔
I thank President Katerina Sakellaropoulou, the Government and people of Greece for conferring upon me The Grand Cross of the Order of Honour. This shows the respect the people of Greece have towards India. @PresidencyGR pic.twitter.com/UWBua3qbPf
— Narendra Modi (@narendramodi) August 25, 2023
Ευχαριστώ την Πρόεδρο Κατερίνα Σακελλαροπούλου, την Κυβέρνηση και το λαό της Ελλάδας που μου απένειμαν τον Μεγαλόσταυρο του Τάγματος της Τιμής. Αυτό δείχνει τον σεβασμό που έχει ο ελληνικός λαός προς την Ινδία. @PresidencyGR pic.twitter.com/pxi82gAHQk
— Narendra Modi (@narendramodi) August 25, 2023
******
ش ح۔ا ک ۔ ج
UNO-8825