Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کو کویت کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا

وزیر اعظم کو کویت کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا


کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح  نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو کویت کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ ، دی آرڈر آف مبارک الکبیر  سے نوازا ہے۔ اس موقع پر کویت کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ احمد العبداللہ الأحمد الصباح بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے اس ایوارڈ کو بھارت اور کویت کے مابین دیرینہ دوستی، کویت میں سکونت پذیر بھارتی برادری اور بھارت کے 1.4 بلین عوام کے لیے وقف کر دیا ہے۔

43 سال بعد بھارت کے کسی وزیر اعظم کے کویت کے اس تاریخی دورے پر ایوارڈ سے نوازا جانا اس موقع پر ایک خاص معنی رکھتا ہے۔

اس ایوارڈ کا آغاز 1974 میں ہوا تھا اور تب سے منتخبہ عالمی قائدین کو اس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:4433