Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کو غیر ملکی قائدین کے لیے سری لنکا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا


سری لنکا کے صدر عزت مآب  انورا کمارا دسا نائیکے نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو سری لنکا متر  وبھوشن ایوارڈ سے نوازا، جو غیر ملکی رہنماؤں کو دیا جانے والا ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھارتی رہنما کو یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ یہ ایوارڈ وزیر اعظم کو بھارت -سری لنکا دوستی کو مضبوط بنانے میں ان کے پائیدار تعاون کے لئے دیا گیا ہے۔

بھارت کے 1.4 بلین افراد کی جانب سے ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یہ اعزاز بھارت اور سری لنکا کے مابین خصوصی دوستی اور دونوں ممالک کے افراد کے مابین دیرینہ  روابط کو وقف کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9586