نئی دہلی،19/ وزیر اعظم نریندر مودی کل (19جنوری، 2019) سورت میں واقع ہزیرا جائیں گے۔
وزیر اعظم ہزیرا میں ایل اینڈ ٹی آرمرڈ سسٹم کمپلیکس جائیں گے اور اسے قوم کے نام وقف کرنے کے لیے ایک تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔وزیر اعظم نوساری میں نرالی کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔جدید ترین نرالی کینسر اسپتال نوساری کا پہلاجامع کینسر اسپتال ہوگا۔ اس اسپتال سے مغربی گجرات اور پڑوسی ریاستوں کے کینسر مریضوں کو علاج کرانے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم تین دن کے گجرات دورے پر ہیں، کل ان کے دورے کا آخری دن ہوگا۔
اپنے دورے کے پہلے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں وائبرینٹ گجرات عالمی ٹریڈ شو کا افتتاح کیا۔ انھوں نے احمد آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ اور احمد آباد شاپنگ فیسٹیول کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے مہاتما مندر ایگزبیشن کنویشن سینٹر، گاندھی نگر میں آج 9ویں وائبرینٹ گجرات چوٹی کانفرنس- 2019 کا افتتاح کیا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔رض۔ را ۔ 19 – 01 – 2019)
U. No. 430
I shall be visiting Hazira tomorrow. I would be dedicating L&T’s Armoured Systems Complex to the nation and also be laying the foundation stone for the Nirali Cancer hospital at Navsari.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 18, 2019