میرے دوست، وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کی دعوت پر، میں ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔
ماریشس ایک قریبی سمندری پڑوسی ہے، بحر ہند میں ایک اہم شراکت دار، اور افریقی براعظم کا گیٹ وے ہے۔ ہم تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ گہرا باہمی اعتماد، جمہوریت کی قدروں میں مشترکہ یقین اور ہمارے تنوع کا جشن ہماری طاقتیں ہیں۔ لوگوں سے لوگوں کا قریبی اور تاریخی رابطہ مشترکہ فخر کا سبب ہے۔ ہم نے پچھلے دس سال میں لوگوں پر مرکوز اقدامات کے ساتھ نمایاں پیش رفت کی ہے۔
میں ماریشس کی قیادت کے ساتھ بات چیت کے اس موقع کا منتظر ہوں تاکہ ہماری شراکت داری کو اس کے تمام پہلوؤں میں مزید فروغ دیا جا سکے اور ہماری دیرینہ دوستی کو مضبوط بنایا جا سکے، تاکہ ہمارے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اور بحر ہند کے علاقے میں سلامتی اور ترقی کے لیے کام کیا جا سکے، جو کہ ہمارے وژن ساگر کا حصہ ہے۔
مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ ماضی کی بنیادوں پر استوار ہوگا اور بھارت اور ماریشس کے تعلقات میں ایک نئے اور روشن باب کا آغاز کرے گا۔
************
ش ح ۔ م م ۔ م ص
(U : 8066 )