Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کا سری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرب پر سلام عقیدت


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر انہیں سلام عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ ‘‘میں سری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر انہیں سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی زندگی انصاف پر مبنی اور شمولیاتی سماج کی  تشکیل کے لئے وقف تھی۔وہ اپنے اُصولوں کو قائم رکھنے کے لئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ہم ان کی شجاعت اور قربانی کے لئے بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔

گرو صاب کی مجھ پر خاص کرپا ہے کہ سری گروگوبند جی کا 350واں پرکاش پرب میری حکومت کی معیاد کے دوران پڑا۔ مجھے پٹنہ میں شاندار تقریبات کا انعقاد یاد ہے، جہاں مجھے جانے اور سلام عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا۔

*************

 

 

ش ح۔ف ا۔ ن ع

(20.01.2021)

(U: 573)