Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کا بھوٹان کا دورہ (21سے22 مارچ 2024)


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 سے 22 مارچ 2024 تک بھوٹان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی روایت اور حکومت کی طرف سے ‘پڑوس پہلے پالیسی’ پر توجہ مرکوز کرنے کے سلسلے میں ہے۔

دورے کے دوران، وزیر اعظم شاہ بھوٹان عزت مآب جگمے کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کے چوتھے شاہ  عزت مآب جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ ؎ ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب شیرنگ ٹوبگے سے بھی بات چیت کریں گے۔

ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ایک منفرد اور پائیدار شراکت داری ہے، جس کی جڑیں باہمی اعتماد، افہام و تفہیم اور خیر سگالی پر مبنی ہیں۔ ہمارا مشترکہ روحانی ورثہ اور لوگوں کے درمیان گرمجوشی کے رشتے، ہمارے غیر معمولی تعلقات میں گہرائی اور ولولہ پیدا کرتے ہیں۔ یہ دورہ، دونوں فریقوں کو دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے اوردونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کے لیے اپنی مثالی شراکت داری کو وسعت دینے اور تیز کرنے کے طریقوں پر غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

*****

U.No.6261

(ش ح -ا ع – ر ا)