نئی دہلی۔28 جنوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این سی سی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی کا ہر ایک کیڈیٹ اپنی صلاحیت اور شناخت کے ساتھ اس اجتماع میں آیا ہے ۔ تاہم ایک مہینے کے دوران نئی دوستی بنی ہوگی اور ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی کے کیمپ میں ہر نوجوان کو ہندوستان کے مختلف ثقافتوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے ۔ وہ لوگ ہر نوجوان کو ملک کے لیے کچھ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جذبہ جسے این سی سی کیمپ میں سکھایا گیا ہے ، وہ کیڈیٹ کے ساتھ تاعمر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کیڈیٹ کور یونیفارم یا یونیفارمیٹی کے لیے نہیں ہے بلکہ اتحاد کے لیے ہے ۔ این سی سی کے ذریعہ ہم ایسی ٹیم تیار کرتے ہیں جو مشن موڈ میں کام کرتی ہے اور دوسروں کو ترغیب دیتی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ این سی سی نے سات شاندار دہائیاں مکمل کر لی ہیں اور متعدد لوگوں میں مشن کا جذبہ پیدا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اسی کا جشن منارہے ہیں جسے ہم نے حاصل کیا ہے اور اس کے بارے میں غور و فکر کر رہے ہیں کہ کیسے این سی سی کے تجربات کو آنے والے برسوں مزید مؤثر بنایا جائے ۔ وزیر اعظم نے تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ اگلے پانچ برسوں کے لائحہ عمل کے بارے میں سوچیں ، جب این سی سی 75 برس کا ہوجائے گا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ اب ہندوستان کے نوجوانوں نے بدعنوانی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف لڑائی نہیں رکے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لڑائی ہندوستانی نوجوانوں کے مستقبل کی لڑائی ہے ۔
وزیر اعظم نے کیڈیٹ سے اپیل کہ وہ بھیم ایپ کے ذریعہ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیں اور اس پلیٹ فارم میں شامل ہونے کے لیے دوسروں کو ترغیب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شفافیت اور جوابدہی کی سمت میں ایک قدم ہے۔ ایک بار ہندوستان کا نوجوان کسی چیز کے بارے میں طے کر لے تو ساری چیزیں ممکن ہوجاتی ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پہلے لوگوں کا یقین تھا کہ امیروں اور طاقت ور افراد کو کچھ نہیں ہوتا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ آج حالات بدل گئے ہیں ۔ وہ لوگ جو وزراء اعلی رہے ہیں ، اپنی بدعنوانی کے باعث آج جیلوں میں ہیں ۔
آدھار کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس نے ہندوستان کی ترقی میں زبردست طاقت فرہم کی ہے ۔ پہلے جو غلط ہاتھوں میں چلی جاتی تھی اب سیدھے مستفیدین کے پاس جارہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-520
Every youngster came here with their own personality and identity but I am sure the last month would have led to the formation of new friendships and learning of new things from others: PM @narendramodi https://t.co/2HpoKDlNub
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
NCC camps teach every youngster about the different cultures of India. It motivates every youngster to do something good for the nation: PM @narendramodi https://t.co/2HpoKDlNub
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
This spirit that has been learnt in NCC camps has to remain with you for life: PM @narendramodi at the NCC parade https://t.co/2HpoKDlNub
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
NCC is not about uniform or uniformity, it is about unity. Through NCC we nurture teams that work in mission mode and inspire others: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
NCC completes 7 glorious decades. It has given a sense of mission to several people. Today we celebrate what we have achieved and also think about how we can make the NCC experience even more effective in the years to come: PM @narendramodi https://t.co/2HpoKDlNub
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
I urge all stakeholders to think about the plan of action of the next 5 years, when NCC turns 75: PM @narendramodi https://t.co/2HpoKDlNub
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
The youth of India refuses to accept corruption. The fight against corruption and black money will not stop. This is a fight for the future of India's youth: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
My young friends, I am here to ask for something. No, I am not here for seeking votes or politics. My appeal is- please further digital transactions through (the BHIM App). Please also get others on that platform. This is a step towards transparency and accountability: PM
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
Once the youth of India decide something, everything is possible: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
Earlier people believed that nothing happens to the rich and powerful. But, things are different today. People who served as Chief Ministers are in jail for their corruption: PM @narendramodi https://t.co/2HpoKDlNub
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018
These days you keep hearing about Aadhaar. I want to say Aadhaar has added great strength to India's development. What would earlier get into wrong hands is now going to the intended beneficiaries: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 28, 2018