Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 جون 2023 کو امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انھوں نے  یہ خطاب ،امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر عزت مآب جناب کیون میکارتھی، سینٹ کے اکثریتی لیڈر عزت مآب جناب چارلس شُمر،سینٹ کے ریپبلکن لیڈر عزت مآب جناب مچ میکانیل اور ایوان کے ڈیموکریٹک لیڈر عزت مآب جناب حکیم جیفریز کی دعوت پر کیا۔

امریکہ کی نائب صدر ، عزت مآب محترمہ کملاہیرس بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

کیپی ٹول ہِل پہنچنے پر ،وزیر اعظم کا   امریکی کانگریس کے لیڈروں نے رسمی استقبال کیا۔ اس کے بعد ،وزیر اعظم نے ایوان کے اسپیکر جناب کیون میکارتھی ، اور کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اپنے خطاب میں ،وزیر اعظم نے، بھارت امریکہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی غرض سے، امریکی کانگریس کی طویل مدتی اور مضبوط معاونت کے لئے اپنی ستائش کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے بھارت امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں کی گئی تیزرفتار پیش رفت کا ذکر کیا، اور دوطرفہ رشتوں میں اضافہ کرنے کے لئے اپنا وژن ساجھا کیا۔ انھوں نے بھارت کے ذریعہ کی گئی زبردست ترقی اوراُن مواقع کو اجاگر کیا، جو بھارت  دنیا کے لئے پیش کررہا ہے۔

اسپیکر جناب کیون میکارتھی نے وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کی میزبانی کی۔ وزیراعظم کا،امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے یہ دوسرا خطاب تھا۔ اس سے پہلے انھوں نے ستمبر 2016 میں امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران، امریکی کانگریس سے خطاب کیا تھا۔

*****

 

U.No:6417

ش ح۔ع م۔س ا