Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کاہدف اتراکھنڈ: سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2018 سے خطاب


 

نئی دہلی۔07اکتوبر        وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہرا دون میں ہدف اتراکھنڈ : سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس 2018 سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان  تیز رفتار تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  یہ وسیع طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے کہ ہندوستان آئندہ دہائیوں میں عالمی ترقی کا ایک اہم علمبردار ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقتصادی اصلاحات کی رفتار  اور سطح بے مثال ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی تجارت کرنے میں آسانی کی رینکنگ میں بہتری آنے کے ساتھ 42 ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹیکس کاری میں شروع کی گئی اصلاحات  کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ دیوالیہ اور دیوالیہ پن سے متعلق ضابطوں نے تجارت کرنے میں مزید آسانی پیدا کردی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی کا نفاذ آزادی کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی اصلاح ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس نے ملک کو سنگل مارکیٹ میں تبدیل کردیا ہے اور ٹیکس بیس کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے  کے شعبہ میں تیز رفتاری سے ترقی ہو رہی ہے۔ انھوں نے سڑکوں کی تعمیر، ریلوے لائنوں کی تعمیر، نئے میٹرو نظام، تیزرفتار ٹرین منصوبہ نیز مخصوص مال بردار  راہداریوں کی تیز رفتاری کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعظم نے ہوا بازی کے شعبوں اور رہائش ، بجلی،  صاف توانائی، صحت اور لوگوں کے لیے بینکنگ خدمات کے شعبے میں ہوئی پیش رفت  کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں شروع کئے گئے آیوش مان بھارت منصوبہ درجہ – 2 اور درجہ – 3 کے شہروں میں طبی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جدید ہندوستان سرمایہ کاری کے لیے ایک زبردست ہدف ہے اور ‘‘ہدف اتراکھنڈ’’ اس جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔ انھوں نے ریاست میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انھوں نے ہر موسم کے لیے موزوں چار دھام سڑک منصوبہ نیز رشی کیش – کرن پریاگ ریل لائن منصوبہ سمیت ریاست میں رابطے میں بہتری لانے کے لیے کئے گئے پہل کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے ہوا بازی کے شعبے میں ریاست کی زبردست صلاحیت کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے ڈبہ بند خوراک اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انھوں نے میک ان انڈیا کی حصولیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن ۔ رض۔  را(

U-5190,