Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم وارانسی میں: ملٹی نیشنل موڈل ٹرمنل ملک وقوم کے نام وقف کیا،بڑے سڑک منصوبو ں کا افتتاح

وزیر اعظم وارانسی میں: ملٹی نیشنل موڈل ٹرمنل ملک وقوم کے نام وقف کیا،بڑے سڑک منصوبو ں کا افتتاح

وزیر اعظم وارانسی میں: ملٹی نیشنل موڈل ٹرمنل ملک وقوم کے نام وقف کیا،بڑے سڑک منصوبو ں کا افتتاح

وزیر اعظم وارانسی میں: ملٹی نیشنل موڈل ٹرمنل ملک وقوم کے نام وقف کیا،بڑے سڑک منصوبو ں کا افتتاح


 

نئیدہلی13نومبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے  4200 کروڑروپے سے زائد کی مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبو ںکا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

          وزیر اعظم نےد ریائے گنگا پر پہلا ملٹی موڈل ٹرمنل ملک وقو م کے نام وقف کیا  اور پہلا کنٹینر کارگو جہاز  وصول کیا ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے وارانسی رِِنگ روڈ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا اور قومی شاہراہ نمبر 56  کے  بابت پور –وارانسی سیکشن پر چارلین کی سڑک کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے وارانسی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا  اور سنگ بنیاد رکھا۔

          اس موقع پر موجود پرُجوش زبردست عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن کاشی ، پرُوانچل ،مشرقی ہندوستان اور پورے ہندوستان کے لئے تاریخی دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج جو یہاں ترقیاتی کام ہوئے ہیں ، انہیں کئی دہائیوں  پہلے مکمل ہوجانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب وارانسی کے ساتھ پورا ملک  یہ دیکھے گا کہ کس طرح نیکسٹ  جین انفراسٹکچر (اگلی نسل کی ڈھانچہ جاتی سہولیات ) ٹرانسپور ٹ کے وسائل اور ذرائع میں تبدیلیاں پیدا کرتی ہیں۔

          جناب مودی نے وارانسی میں آبی شاہراہ سے آنے والے پہلے بحری جہاز    کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب مشرقی اترپردیش   آبی شاہراہوں کے ذریعہ خلیج بنگال سے جُڑ گیا ہے ۔انہوں نے  نمامی گنگے سے متعلق  سڑکو ں اور منصوبوں سے متعلق مختلف  دیگر منصوبوں کی تفصیل بیان کی ، جن کا آج افتتاح کیا گیا اور جن کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ آبی شاہراہوں  سے آمدورفت اور نقل وحمل سے وقت  اور پیسے کی بچت ہوتی ہے ۔ سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کم ہوتی ہے ، ایندھن کی لاگت میں کمی ہوتی ہے اور گاڑیوں سے  پھیلنے والی آلودگی میں کمی آتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ بابت پور ہوائی اڈے کو وارانسی سے جوڑنے والی شاہراہ  سیاحوں کے لئے انتہائی پُر کشش ہوگئی  ہے اور مسافت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

           وزیراعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران جدید  ڈھانچہ جاتی سہولیات تیز رفتاری کے ساتھ تعمیر کی گئی ہیں ۔دوردراز کے علاقوں میں  ہوائی اڈے ،شمال مشرقی خطوں کے حصوں سے ریل رابطہ کاری ،دیہی سڑکیں اور شاہراہیں آج مرکزی سرکار کی شناخت کا حصہ بن گئی ہیں۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ نمامی گنگے کے تحت اب تک  23 ہزار کروڑ روپے کی مالیت   کے پروجیکٹس کو منظوری دی جاچکی ہے اور اب دریائے گنگا کے ساحل پر آباد تمام مواضعات کھلے میں رفع حاجت کی لعنت سے پاک ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹس  دریائے گنگا کی صفائی کے تئیں  مرکزی سرکار  کی عہد بستگی کے جزو کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-5736