Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے 69 ویں قومی فلم ایوارڈ سے نوازے جانے والوں کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 69 ویں قومی فلم ایوارڈ سے نوازے گئے تمام لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے وحیدہ رحمٰن جی کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جانے پر خصوصی طور پر مبارکباد دی ہے۔

ہندوستان کی صدر جمہوریہ کی طرف سے ایکس پر ایک پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

’’69 ویں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازے گئے تمام لوگوں کو مبارکباد۔ ہر ایوارڈیافتہ نے ہندوستانی سینما میں مثالی شراکت کی ہے۔ میں وحیدہ رحمٰن جی کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جانے پر بھی خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا۔‘‘

*************

ش ح۔ ج ق۔ن ع

U. No.10973