Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے 2025  کے تمام پدم ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 2025 کے تمام پدم ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک ایوارڈ یافتہ  محنت شاقہ، جوش و جذبے اور اختراع کا مترادف ہے جس نے لاتعداد زندگیوں کو مثبت انداز میں متاثر کیا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

’’تمام پدم ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد! بھارت ان لوگوں کی غیر معمولی حصولیابیوں کو اعزاز بخشنے اور جشن پر فخر کا احساس کررہا ہے۔ ان کی لگن اور استقلال حقیقی معنوں میں ترغیب آمیز ہے۔ ہر ایک ایوارڈ یافتہ محنت شاقہ، جوش و جذبے اور اختراع کا مترادف ہے، جس نے لاتعداد زندگیوں کو مثبت انداز میں متاثر کیا ہے۔ یہ ہمیں عمدگی کے حصول کے لیے کوشاں رہنے اور بے لوثی کے ساتھ سماج کی خدمت کرنے کا درس دیتے ہیں۔

https://www.padmaawards.gov.in/Document/pdf/notifications/PadmaAwards/2025.pdf ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5665