Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے 2022 میں کوئی  غیر قانونی شکار نہ کئے جانے کی  اطلاع کے بعد گینڈوں کے تحفظ کے لئے آسام کے لوگوں کی  کوششوں کی ستائش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2022 میں کوئی  غیر قانونی شکار  نہ کئے جانے کی  اطلاع کے بعد ریاست میں گینڈوں کے تحفظ کی کوششوں کے لیے آسام کے لوگوں کی ستائش کی ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنتا بسوا سرما کے ایک ٹویٹ کو شیئر  کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’یہ بہت اچھی خبر ہے! آسام کے لوگوں کو مبارکباد، جنہوں نے گینڈوں کے تحفظ کی  اپنی کوششوں  کے ذریعہ  ایک  راستہ دکھایا  ہے اور سرگرم عمل رہے ہیں۔‘‘