وزیر اعظم نے 7 ستمبر 2023 کو جکارتہ میں 20ویں آسیان ۔ بھارت سربراہ ملاقات اور 18ویں مشرقی ایشیا سربراہ ملاقات (ای اے ایس) میں شرکت کی۔
آسیان۔ بھارت سربراہ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے آسیان – بھارت جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے سلسلے میں آسیان شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے انڈو-پیسفک خطے میں آسیان کی مرکزیت کا ازسر نو اعادہ کیا ، بھارت کی انڈوپیسفک بحری پہل قدمی (آئی پی او آئی) اور انڈوپیسفک کے سلسلے میں آسیان کے نقطہ نظر کے درمیان بہتر تال میل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مقررہ مدت کے اندر آسیان – بھارت ایف ٹی اے (اے آئی ٹی آئی جی اے) کے جائزے کی تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم نے بھارت – آسیان باہمی تعاون مضبوط بنانے کے لیے ایک 12 نکاتی تجویز پیش کی جس میں کنکٹیویٹی، ڈجیٹل تغیر، تجارت اور اقتصادی روابط، عصری چنوتیوں کے حل، عوام سے عوام کے درمیان رابطہ اور تزویراتی روابط کو عمیق بنانے، جیسے موضوعات پر احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ نکات مندرجہ ذیل ہیں:
دو مشترکہ بیانوں، ایک بحریہ کے شعبے میں امدادِ باہمی اور دوسرا خوراک سلامتی سے متعلق، کو اختیار کیا گیا۔
بھارت اور آسیان قائدین کے علاوہ، اس سربراہ ملاقات میں تمور لیستے نے بطور مبصر شرکت کی۔
18ویں مشرقی ایشیا سربراہ ملاقات میں، وزیر اعظم نے ای اے ایس میکانزم کی اہمیت کا ذکر کیا اور اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا ازسر نو اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے آسیان کی مرکزیت کے لیے بھارت کی حمایت کو اجاگر کیا اور ایک آزاد، کھلے اور اصول پر مبنی انڈوپیسفک خطے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے بھارت اور آسیان کے درمیان انڈو۔پیسفک کی تصوریت کی ہم آہنگی کو اجاگر کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ آسیان کواڈ کی تصوریت کا مرکزی نقطہ ہے۔
وزیر اعظم نے دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور خوراک اور ادویات ، نیز ضروری اشیاء کے لیے لچکدار سپلائی چین اور توانائی سلامتی سمیت عالمی چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون پر مبنی نقطہ نظر پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں بھارت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات اور آئی ایس اے، سی ڈی آر آئی، لائف، اور او ایس او ڈبلیو او جی جیسی ہماری پہل قدمیوں کو اجاگر کیا۔
قائدین نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی نظریات کا باہم تبادلہ کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9266
My remarks at the ASEAN-India Summit. https://t.co/OGpzOIKjIf
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2023
Always a delight to meet @ASEAN leaders. The ASEAN-India Summit is testament to our shared vision and collaboration for a better future. We look forward to working together in futuristic sectors which will enhance human progress. pic.twitter.com/6YNIuTUjKs
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2023
Selalu menyenangkan bertemu dengan para pemimpin @ASEAN. KTT ASEAN-India merupakan bukti visi dan kolaborasi kita bersama untuk masa depan yang lebih baik. Kami berharap dapat bekerja sama di sektor-sektor futuristik yang akan meningkatkan kemajuan umat manusia. pic.twitter.com/1rT3XNTZiC
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2023
Attended the East Asia Summit being held in Jakarta. We had productive discussions on enhancing closer cooperation in key areas to further human empowerment. pic.twitter.com/UfN8LiR6Zk
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2023
Menjelang East Asia Summit yang diadakan di Jakarta. Kami melakukan diskusi produktif mengenai peningkatan kerja sama yang lebih erat di bidang-bidang utama untuk meningkatkan pemberdayaan manusia. pic.twitter.com/haJ9qEdXWP
— Narendra Modi (@narendramodi) September 7, 2023