وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون نے آج پیرس میں 14 ویں بھارت -فرانس سی ای اوز فورم سے مشترکہ طور پر خطاب کیا۔ فورم میں دفاع، ایرو اسپیس، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، انفراسٹرکچر، جدید مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، لائف سائنسز، تندرستی اور طرز زندگی، اور خوراک اور مہمان نوازی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دونوں اطراف سے کمپنیوں کے متنوع گروپ کے سی ای اوز جمع ہوئے۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں بھارت -فرانس کے بڑھتے ہوئے کاروبار اور اقتصادی تعاون اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو حاصل ہونے والے محرک کا ذکر کیا۔ انہوں نے ایک پسندیدہ عالمی سرمایہ کاری کی منزل کے طور پربھارت کی کشش کو ُاجاگر کیا جو کہ اس کی مستحکم سیاست اور پیش قیاسی پالیسی کے ماحولیاتی نظام کی بنیاد پر ہے۔ حالیہ بجٹ میں اعلان کردہ اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے واضح کیا کہ بیمہ سیکٹر اب 100فیصد ایف ڈی آئی کے لیے کھلا ہے اور سول نیوکلیئر انرجی سیکٹر کو نجی شراکت داری کے لیے کھول دیا گیا ہےجس میں ایس ایم آر اور اے ایم آر ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، کسٹم کی شرح کے ڈھانچے کو معقول بنایا گیا ہے ، اور زندگی کو سہل بنانے کے لیے آسان انکم ٹیکس کوڈ لایا جا رہا ہے۔ اصلاحات کو جاری رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اعتماد پر مبنی معاشی حکمرانی قائم کرنے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اسی جذبے کے تحت گزشتہ چند برسوں میں 40,000 سے زیادہ تعمیل کو معقول بنایا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے فرانسیسی کمپنیوں کو دفاع، توانائی، ہائی وے، شہری ہوا بازی، خلائی، حفظان صحت ، فن ٹیک اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے ذریعہ پیش کردہ بے پناہ مواقع کو دیکھنے کی دعوت دی۔ انہوں نے بھارت کے ہنر مندی، صلاحیت، اختراع اور اس کے نئے شروع کیے گئے مصنوعی ذہانت ، سیمی کنڈکٹر، کوانٹم، کریٹیکل منرلز اور ہائیڈروجن مشنز ا ور اس میں عالمی سطح پریذیرائی اور دلچسپی کو نمایاں کرتے ہوئے،فرانسیسی کاروباری اداروں سے باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھارت کے ساتھ شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نے ان شعبوں میں فعال رابطے کی اہمیت کو نمایاں کیا، جدت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم کے مکمل خطاب کو یہاں دیکھا جا سکتا ہیں۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر۔ ایس جے شنکر، فرانس کے یورپ اور خارجہ امور کے وزیر، عزت مآب جین- نویل باروٹ، اور فرانس کے اقتصادیات ، مالیات اور صنعتی اور ڈیجیٹل خودمختاری کے وزیر عزت مآب ایرک لومبارڈ نے بھی فورم سے خطاب کیا۔
5. دونوں اطراف کے سی ای اوز جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی:
بھارت کی طرف سے:
|
کمپنی کا نام (سیکٹر) |
نام اور عہدہ |
1 |
جوبیلینٹ فوڈس ورکس/جوبیلینٹ لائف سائنسز، فوڈ اینڈ بیوریج |
ہری بھارتیہ، شریک چیئرمین اور ڈائریکٹر |
2. |
سی آئی آئی |
چندر جیت بنرجی، ڈائریکٹر جنرل |
3. |
ٹیٹاگڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ ( ٹی آر ایس اے ایل)، ریلویز اینڈ انفرااسٹرکچر |
اُمیش چودھری، وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر |
4. |
بھارت لائٹ اینڈ پاور پرائیویٹ لمیٹڈ، (قابل تجدید توانائی) |
تیج پریت چوپڑا، صدر اور سی ای او |
5. |
پی مفتلال گروپ، ٹیکسٹائل اور صنعتی مصنوعات |
وشال مفتلال، چیئرمین |
6. |
بوٹ ، کنزیومر الیکٹرانکس (پہننے کے قابل) |
امن گپتا، شریک بانی |
7. |
دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی)، بزنس ایڈوکیسی اینڈ انکلوژن |
ملند کامبلے، بانی/چیئرمین |
8. |
اسکائی روٹ ایرو اسپیس، ایرو اسپیس ایٹڈ اسپیس اور ٹیکنالوجی |
پون کمار چندنا، شریک بانی |
9. |
اگنی کل، ایرو اسپیس اور اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی |
سری ناتھ روی چندرن، شریک بانی اور سی ای او |
10. |
ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ، ایئروسپیس اینڈ ڈیفنس |
سوکارن سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر |
11 |
یو پی ایل گروپ، ایگرو کیمیکل اینڈ ایگری بزنس |
وکرم شراف، وائس چیئرمین اور شریک سی ای او |
12. |
سولا وائن یارڈز، فوٹڈ اینڈ بیورجز |
راجیو سامنت، سی ای او |
13. |
ڈائنمیٹک ٹیکنالوجیز لمیٹڈ، ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس اور انجینئرنگ |
ادینت ملہوترا، سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر |
14. |
ٹاٹا کنسلٹنگ انجینئرز(ٹی سی ای) ، انجینئرنگ اور کنسلٹنگ |
امت شرما، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او |
15. |
نائیکا ، کاسمیٹکس اور کنزیومر گڈس |
فالگنی نیئر، سی ای او |
فرانس کی طرف: سے
|
کمپنی کا نام (سیکٹر) |
نام اور عہدہ |
1 |
ایئر بس، ایرو اسپیس اور دفاع |
گیلوم فیوری، سی ای او |
2. |
ایئر لیکویڈ ، کیمیکل، حفظان صحت، انجینئرنگ |
فرانس وا جیکو، سی ای او اور ایئر لِکویڈ گروپ، کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے رکن |
3. |
بلا بلا کار، ٹرانسپورٹ، سروسز |
نکولس برسن، سی ای او اور شریک بانی |
4 |
کیپ جیمنی گروپ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ |
ایمن عزت، سی ای او |
5 |
ڈینون، خوراک اور مشروبات |
انٹون ڈی سینٹ-افریقی، سی ای او |
6 |
ای ڈی ایف، انرجی، پاور |
لوک ریمونٹ، چیئرمین اور سی ای او |
7 |
ایگیس گروپ، آرکیٹیکچر کنسٹرکشن انجینئرنگ |
لارنٹ جرمین، سی ای او |
8. |
اینجی گروپ، توانائی، قابل تجدید توانائی |
کیتھرین میک گریگر، سی ای او اور ای این جی آئی ای بورڈ ممبر۔ |
9 |
لوریل، کاسمیٹکس اور کنزیومر گڈز |
نکولس ہیرونیمس، سی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر |
10 |
مسٹرل اے آئی، مصنوعی ذہانت |
آرتھر مینش، سی ای او اور شریک بانی |
11 |
نیول گروپ، دفاع، جہاز سازی، انجینئرنگ |
پیئر ایرک پوملیٹ، چیئرمین اور سی ای او |
12. |
پرینورڈ ریکارڈ، الکحل مشروبات، ایف ایم سی جی |
الیگزینڈر ریکارڈ، چیئرمین اور سی ای او |
13 |
سفران، ایرو اسپیس اور دفاع |
اولیور اینڈریس، سی ای او |
14. |
سریویر، دواسازی، حفظان صحت |
اولیور لوریو، صدر اور سی ای او |
15 |
ٹوٹل انرجیزایس ای ، توانائی |
پیٹرک پویانے، چیئرمین اور سی ای او |
16 |
ویکاٹ، کنسٹرکشن |
گا ئی سیڈوس، چیئرمین اور سی ای او |
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا ۔رض
U-6468
Addressing the India-France CEO Forum in Paris. https://t.co/S9GWeDS9My
— Narendra Modi (@narendramodi) February 11, 2025
The India-France CEO Forum plays a key role in strengthening economic ties and fostering innovation. It is gladdening to see business leaders from both nations collaborate and create new opportunities across key sectors. This drives growth, investment and ensures a better future… pic.twitter.com/gSImOqAcEZ
— Narendra Modi (@narendramodi) February 11, 2025
Le Forum des chefs d'entreprise Inde-France joue un rôle clé dans le renforcement des liens économiques et la promotion de l'innovation. Il est réjouissant de voir des chefs d'entreprise des deux pays collaborer et créer de nouvelles opportunités dans des secteurs clés. Cela… pic.twitter.com/mkOrTQTr6z
— Narendra Modi (@narendramodi) February 11, 2025
Boosting India-France business ties!
— PMO India (@PMOIndia) February 11, 2025
PM @narendramodi and President @EmmanuelMacron attended the India-France CEO Forum in Paris. The PM highlighted India's rise as a global economic powerhouse fueled by stability, reforms and innovation. pic.twitter.com/cr6Ge3MmlT