Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے 10ویں ایشیا پیسفک ڈیف گیمز 2024 میں بھارتی ٹکڑی کی تاریخی کارکردگی کے لیے ان کی ستائش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوالالمپور  میں منعقدہ 10ویں ایشیا پیسفک ڈیف گیمز 2024  میں بھارتی ٹکڑی کی تاریخی کارکردگی کے لیے آج انہیں مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’کوالالمپور میں منعقدہ 10ویں ایشیا پیسفک ڈیف گیمز 2024 میں تاریخی کارکردگی کے لیے بھارتی ٹکڑی کو مبارکباد! ہمارے باصلاحیت ایتھلیٹوں نے غیر معمولی 55 تمغات جیت کر ہمارے ملک کو زبردست فخرکا احساس کرایا ہے، اور اس طرح ان کھیلوں میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ اس شاندار کارنامے نے پورے ملک کی حوصلہ افزائی کی ہے، بالخصوص ان لوگوں کی جو کھیل کود کو لے کر پرجوش ہیں۔‘‘

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3773