Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ہندوستان کے چھہترویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی مبارکبادوں اور خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

نیپال کے وزیر اعظم کی ایكس  پر ایک پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

وزیراعظم ایٹ كے پی شرما اولی آپ کی پرتپاک خواہشات کے لیے  شکریہ۔ ہندوستان كے اپنی جمہوریہ کے 75 سال مکمل کر نے كے ساتھ  ہم اپنے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے تاریخی رشتوں کو بھی دل کی گہرائیوں سے عزیز ركھتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ یہ آنے والے وقتوں میں اضافہ پذیر رہے گا۔

وزیراعظم ایٹ كے پی شرما اولی آپ کی پرتپاک خواہشات کے لیے  شکریہ۔ ہندوستان كے اپنی جمہوریہ کے 75 سال مکمل کر نے كے ساتھ  ہم اپنے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے تاریخی رشتوں کو بھی دل کی گہرائیوں سے عزیز ركھتے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ یہ آنے والے وقتوں میں اضافہ پذیر رہے گا۔

ایکس پر مالدیپ کے صدر کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر نیك خواہشات کے لیے صدر @ ایم معیزو آپ کا شکریہ۔

میں ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کے تعلق سے آپ کے جذبات کا مکمل اشتراک کرتا ہوں۔ ہم دوستی اور تعاون کے ان بندھنوں کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر نیك خواہشات کے لیے صدر @ ایم معیزو آپ کا شکریہ۔

میں ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کے تعلق سے آپ کے جذبات کا مکمل اشتراک کرتا ہوں۔ ہم دوستی اور تعاون کے ان بندھنوں کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایکس پر بھوٹان کے وزیر اعظم کی ایک پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

میرے دوست پی ایم ایٹ شیرنگ ٹوگبے ہندوستانی جمہوریہ کے 75 سال مکمل ہونے پر  پرتپاک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔

ہم ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان منفرد اور خصوصی شراکت داری کی  بہت قدر کرتے ہیں۔

ایکس پر نیپال کے سابق وزیر اعظم کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ پر ایٹ شیربی دیوبا آپ کی نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ۔دعا ہے کہ ہمارے لوگوں کے درمیان دوستی کے پرانے رشتے پروان چڑھتے رہیں اور مزید مضبوط ہوتے رہیں۔‘‘

ایکس پر مالدیپ کے سابق صدر کی ایک پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر آپ کی دلی خواہشات کے لیے ایٹ ابو صالح کا شکریہ۔

******

U.No:5673

ش ح۔ع س۔س ا