Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منایا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ کوریا کے صدر جناب یون سک یول کو آج ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے  خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید  وسعت دینے کے لیے مسٹر یون سک یول کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نےایکس  پر پوسٹ کیا:

“ہم آج ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کا سفر رہا ہے۔ میں جمہوریہ کوریا کے صدر جناب یون سک یول کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور ہماری خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

2145