Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ہمپی کونیرو کو 2024 فائڈ خواتین عالمی ریپڈ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہمپی کونیرو کو 2024 فائڈ خواتین عالمی ریپڈ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ان کے تحمل اور مہارت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاکھوں افراد کو ترغیب فراہم کرتی ہے۔

بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے لکھا:

’’2024 فائڈ خواتین ریپڈ چیمپئن شپ جیتنے پر @humpy_koneru  کو مبارکباد! ان کے تحمل اور مہارت لاکھوں افراد کو ترغیب فراہم کرتی ہے۔

یہ جیت اور بھی زیادہ تاریخی ہے کیونکہ یہ ان کا دوسرا عالمی ریپڈ چیمپئن شپ خطاب ہے، اس طرح وہ یہ ناقابل یقین کارنامہ انجام دینے والی تنہا بھارتی بن گئی ہیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4662