Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گینڈوں کے عالمی دن کے موقع پر گینڈوں کے تحفظ کے تئیں عہدبندگی کا اعادہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گینڈوں کے عالمی دن کے موقع پر گینڈوں کے تحفظ کے تئیں عہد بندگی کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے آسام میں واقع کازیرنگا نیشنل پارک  کی سیر کرنے کی اپیل  کی، جہاں بھارت میں پائے جانے والے ایک سینگ والے گینڈے بڑی تعداد  میں موجود ہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’آج، گینڈوں کے عالمی دن کے موقع پر، آیئے ہم اپنے کرۂ ارض پر موجود ازحد مقبول عام پرجاتیوں میں سے ایک، یعنی گینڈوں کی حفاظت  کی عہدبندگی کا اعادہ کریں۔ ان تمام افراد کی بھی ستائش کریں جو گذشتہ کئی برسوں سے گینڈوں کے تحفظ کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

یہ ازحد فخر کی بات ہے کہ بھارت میں بڑی تعداد میں ایک سینگ والے گینڈے پائے جاتے ہیں۔ میں آسام کے کازیرنگا کے اپنے دورے کو بھی بخوشی یاد کرتا ہوں اور آپ سبھی سے بھی وہاں کی سیر کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:270