وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن کے اسٹیٹ ہاؤس میں عزت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کی۔ اسٹیٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر علی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ ہندوستان اور گیانا کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کوواضح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور گیانا کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کے کئی پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی جن میں دفاع، تجارت ، سرمایہ کاری، صحت ، فارما، روایتی ادویات، غذائی تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ، صلاحیت سازی ، ثقافت اور لوگوں کے درمیان رابطے شامل ہیں۔ توانائی کے شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ہائیڈرو کاربن کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو وسعت دینے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ ترقیاتی تعاون ہندوستان-گیانا شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے۔ وزیر اعظم نے گیانا کی ترقی کی امنگوں کو حاصل کرنے میں ہندوستان کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ تعاون پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کی میزبانی میں وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ میں شرکت پر صدر علی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وقفے وقفے سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا۔ دورے کے دوران دس مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ایم او یوز کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
************
ش ح۔ف ا ۔ ج ا
(U: 2771)
Had an excellent meeting with Dr. Mohamed Irfaan Ali, President of Guyana. The President himself enjoys a strong bond with India. In our talks, we reviewed the developmental cooperation between our nations. This includes cooperation in sectors like skill development, capacity… pic.twitter.com/vb3NhUvQSU
— Narendra Modi (@narendramodi) November 20, 2024
India will always be a trusted partner for Guyana in sectors like infrastructure, shipping, technology and more. Guyana’s support for initiatives like the International Solar Alliance, CDRI and Global Biofuels Alliance are noteworthy.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 20, 2024
PM @narendramodi had a productive meeting with Dr. Mohamed Irfaan Ali, the President of Guyana. During their discussions, they reviewed the developmental cooperation between the two nations, encompassing areas such as skill development, agriculture, pharma, education,… pic.twitter.com/xx86Cs4D0S
— PMO India (@PMOIndia) November 21, 2024