Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گوکیش ڈی کو سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوکیش ڈی کو سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے ان کے کارنامے کو تاریخی اور مثالی قرار دیا۔

X پر بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن کے ہینڈل کی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:

 

”تاریخی اور مثالی!

گوکیش ڈی کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد۔ یہ ان کی بے مثال صلاحیتوں، محنت اور غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔

ان کی جیت نے نہ صرف ان کا نام شطرنج کی تاریخ میں درج کیا ہے بلکہ اس نے لاکھوں نوجوان ذہنوں کو بڑے خواب دیکھنے اور عمدگی کے حصول کی ترغیب دی ہے۔

ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ @DGukesh

 

*********

ش ح۔ ف ش ع

U: 3943