Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گجرات کے موربی میں ہنومان جی کے 108 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے گجرات کے موربی میں ہنومان جی کے 108 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی


نئی دہلی۔ 16 اپریل         ہنومان جینتی کے مقدس موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گجرات کے موربی میں ہنومان جی کی 108 فٹ اونچی مورتی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر مہامنڈلیشور ماں کنکیشوری دیوی جی بھی موجود تھیں۔

ہنومان جینتی کے موقع پر عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موربی میں ہنومان جی کی 108 فٹ اونچی مورتی کو وقف کرنا پوری دنیا میں ہنومان جی کے عقیدت مندوں کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں متعدد بار عقیدت مندوں اور روحانی پیشواؤں کے درمیان آنے پر اپنی گہری خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حال ہی میں یکے بعد دیگرے اونیا ماں، ماتا امبا جی اور اناپورنا جی دھام سے وابستہ ہونے کے مواقع کا ذکر کیا۔ اس نے اسے ‘ہری کرپا’ کہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے چاروں کونوں میں ایسی چار مورتیاں نصب کرنے کا منصوبہ‘ایک بھارت شریسٹھ بھارت’  کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہنومان جی اپنی خدمت کے جذبے سے سب کو متحد کرتے ہیں اور ہر کسی کو ان سے ترغیب ملتی ہے۔ ہنومان جی اس  طاقت کی علامت ہے جس نے جنگل میں رہنے والی برادریوں کو وقار بخشا اور بااختیار بنایا۔ انہوں نے مزید کہا “ہنومان جی ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے ایک اہم ڈور ہیں”۔

اسی طرح، وزیر اعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  رام کتھا، جو پورے ملک میں مختلف علاقوں اور زبانوں میں منعقد کی جاتی ہے، ہر ایک کو بھگوان کی عقیدت میں باندھتی ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا  کہ یہ ہماری روحانی وراثت، ثقافت اور روایت کی طاقت ہے جس نے غلامی کے مشکل دور میں بھی الگ الگ حصوں کو متحد رکھا۔ اس سے آزادی کے لیے قومی عہد کی متحد کوششوں کو تقویت ملی۔ وزیر اعظم نےکہا کہ ہزاروں سالوں کے اتار چڑھاؤ کے باوجود، ہماری تہذیب اور ثقافت نے ہندوستان کو ثابت قدم رکھنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے عقیدہ اور ہماری ثقافت کی دھارا ہم آہنگی، مساوات اور شمولیت کی ہے۔ یہ اس حقیقت سے بہترین طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ بھگوان رام، پوری طرح سے اہل  ہونے کے باوجود، اپنے کاموں کو مکمل کرنے کے لیے ہر ایک کی طاقت کا استعمال کیا۔ جناب مودی نے عزم کی تکمیل کے لیے سب کا پریاس کے اسی جذبے  کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ رام کتھا سب کا ساتھ – سب کا پریاس کی بہترین مثال ہے اور ہنومان جی اس کا ایک اہم حصہ ہیں۔

گجراتی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کیشونند باپو اور موربی کے ساتھ اپنے  پرانے رشتوں کو یاد کیا۔ انہوں نے مچھو ڈیم حادثے کے حوالے سے ہنومان دھام کے کردار کو بھی  یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے دوران ملے اسباق سے کچھ کے زلزلے کے دوران بھی مدد ملی۔ انہوں نے موربی کی لچک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آج صنعتوں کا فروغ پذیر مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ہم جام نگر کے پیتل، راجکوٹ کی انجینئرنگ اور موربی کی گھڑی کی صنعت کو دیکھیں تو یہ‘منی جاپان’ کا احساس دلاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یاترا دھام نے کاٹھیاواڑ کو سیاحت کا مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے مادھو پور میلے اور رن اتسو کے بارے میں  بھی بات کی جو موربی کو بے پناہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔

جناب مودی نے صفائی مہم اور ووکل فار لوکل مہم کے لیے عقیدت مندوں اور سنت سماج کی مدد لینے کی اپنی گزارش  کا اعادہ کرتے ہوئےاپنے خطاب کا  اختتام کیا۔

آج جس قد آور مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی، وہ #ہنومان جی 4 دھام پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں چاروں سمتوں میں نصب کیے جانے والے 4 مجسموں میں سے دوسرا مجسمہ ہے۔ اسے مغرب میں موربی میں پرم پوجیہ باپو کیشوانند جی کے آشرم میں نصب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے کا پہلا مجسمہ 2010 میں شمال میں شملہ میں نصب کیا گیا تھا۔ جنوب میں رامیشورم میں مجسمے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

*******

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4334